5 مارچ 2013 - 20:30

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات میں اضافے کو اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان اختلافات کو ہوا دینے کے پس پردہ مغربی ایجنسیاں ہیں۔

ابنا: تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل آیت الله شیخ محسن اراکی نے بیروت میں شیعیان لبنان کی کونسل کے نائب سربراہ علامہ سید علی فضل اللہ کی ملاقات میں دین اسلام سے غلط اقتباسات سے سرچشمہ لینے والے شدت پسندانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کےلئے کسی بھی کوشش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ انکے پس پردہ مسلم دشمن قوتوں کی خفیہ ایجنسیاں ہیں۔
انہوں نےکہا کہ صہیونی قوتوں سے وابستہ میڈیا مسلمانوں کے درمیان چھوٹے اختلافات کو بڑھ کر دکھانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔
اس ملاقات میں شیعیان لبنان کی کونسل کے نائب سربراہ علامہ سید علی فضل اللہ نے بھی دشمن کی مذہبی سازشوں سے متعلق مسلمانوں کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ  دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اولین ترجیح اسلامی اتحاد ہونا چاہیئے کیونکہ انتشار اور تفرقے سے صرف سامراجی طاقتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

.......

/169